راہل گاندھی کا راجستھان کے شہر اودے پور میں پر تپاک خیر مقدم

جے پور:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کا آج راجستھان کے شہر اودے پور میں کانگریس کارکنان نے پر تپاک خیر مقدم کیا۔ مسٹر گاندھی جمعرات کی صبح طیارے سے ڈبوک ہوائی اڈے پہنچے جہاں راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ،راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رامیشور ڈوڈی ،سابق وزیر ڈاکٹر گریراج ویاس سمیت سینئر کانگریس لیڈران نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان کی بھیڑ کو قابو کرنے کےلئے پولیس کو بےحد مشقت کرنی پڑی۔مسٹر گاندھی کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی کارکنان نے راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ان کے ساتھ پارٹی کے جنرل سکریٹری دگوجے سنگھ اور خاتون کانگریس کی عہدے دار محترمہ شوبھا اوجھا اور سینئر لیڈر جیوتر دتیہ سندھیا بھی موجود تھے۔ مسٹر راہل گاندھی کا سڑک کے راستے سے چتوڑ گڑھ ضلع کے نمباہیڈا ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش کے پپلیا منڈی منڈسور جانے کا پروگرام ہے جہاں وہ کسان تحریک کے دوران ہوئی فائرنگ میں ہلاک ہوئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ اپنے لیڈر سے ملنے اور بات چیت کرنے کی امید سے ہوائی اڈے پر پہنچے کارکنان کو ان کی جھلک تک دیکھنے کو نہیں ملی۔
مسٹر گاندھی اپنے باڈی گارڈز کے حصار میں براہ راست گاڑی تک پہنچے۔انہوں نے اس دوران نہ تو کسی سے بات چیت کی اور نہ ہی کارکنان سے خطاب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسٹر راہل گاندھی کو منڈسور پہنچنے کی اجازت نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul accorded warm welcome in udaipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply