راہل جزوقتی سیاستداں ہیں، لوگوں کی تکلیف کا احساس ہوتا تو چھٹی منانے نہ جاتے :بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نوٹ بند کرنے کے معاملے پر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں واقعی غریبوں کی فکر ہوتی تو وہ لوگوں کو نوٹ بندکرنے کی وجہ سے ہو رہی تکلیف میں چھوڑ کر چھٹی منانے نہیں جاتے۔
بی جے پی ترجمان سید شاہنواز حسین نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر گاندھی ایک جز وقتی سیاست داں ہیں۔اگر انہیں لوگوں کی واقعی فکر ہوتی تو وہ چھٹی منانے نہیں جاتے۔مسٹر حسین نوٹ بند کرنے کے معاملے پر کانگریس کی طرف سے منعقد جن ویدنا سمیلن کے انعقاد پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
پانچ ریاستوں کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سمیت کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ نوٹ بند کرنے کے اقدام سے لوگوں کو انتہائی تکلیف ہوئی ہے اور اس سے ملک کی معیشت کو بھی دھچکا لگا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ابھی حالات مزید خراب ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul a part time politician bjp ridicules his speech at cwc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply