نوٹوں پرپابندی کے خلاف ریزرو بینک کے سابق گورنر کے استاد بھی مظاہرے میں شامل

بیتول:ریزرو بینک آف اینڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھو رام راجن کے استاد رہے آلوک ساگر نے آج مدھیہ پردیش کے بیتول میں نوٹوں پر پابندی کی مخالفت کی۔ وہ سماج وادی جن پریشد کے کارکنوں کے ساتھ بیتول کلکٹریٹ پہنچے آلوک ساگر نے نوٹوں پر پابندی کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے لئے ایک میمورینڈم ایڈیشنل کلکٹر کو پیش کیا۔
بیتول کے للی چوک پر نوٹوں پر پابندی کے خلاف پرچے تقسیم کرنے کے بعد ریلی کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے جہاں قبائلیوں نے جم کر نعرے بازی کی اور حکومت کے فیصلے کو عام آدمی اور کسانوں کے لئے تباہ کن بتایا۔ اس دوران آلوک ساگر احتجاج میں شامل تو ہوئے لیکن انہوں نے اس ضمن میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ پریشد کے کارکنان نے اس دوران نوٹوں پر پابندی سے ہو رہی پریشانیوں کا ذکر کیا۔اور بلا نقدی لین دین کے بجائے جنس کے بدلے جنس لین دین شروع کر دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raghuram rajans former teacher alok sagar against demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply