رگھو رام راجن بھی بینک آف انگلینڈ کی گورنرشپ کی دوڑ میں شامل

لندن: ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھو رام راجن بینک آف انگلینڈ کے نئے گورنر کی اسامی کی دوڑ میں شامل ہونے والے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔ بینک آف انگلینڈ برطانیہ کا ایسا ہی مرکزی بینک ہے جس ہندوستان کا ریزرو بینک ہے۔لندن کے معروف اخبار فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت برطانیہ نے بینک آف انگلینڈ کے نئے گورنر کی تلاش سروع کر دی ہے۔نیا گورنر آئندہ سال سے ذمہ داری سنبھال لے گا۔ کیونکہ موجودہ گورنر مارک کورن کی مدت کارجون2019میں ختم ہو رہی ہے۔اخبار کے مطابق اس عہدے کے مضبوط دعویداروں میں راجن کے علاوہ ایک اور ہند نژاد سشتی وڈرابھی ہیں۔ راجن فی الحال شکاگو یونیورسٹی کے بوتھ اسکول آف بزنس میں پروفیسر ہیں۔وہ2013سے2016تک رفیزرو بینک آف انڈیا کے گورنرتھے۔راجن آئی ایم ایف اور بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹس کو بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔کورن نے 2013میں چارج سنبھالا تھااور وہ گذشتہ تین عشروں میں اس عہدے پر تقرر پانے والے پہلے غیر ملکی ہیں۔برطانیہ کے وزیر مالیات فلپ ہیمنڈ نے اشارہ دیا ہے کہ کورن کے جانشین کی تلاش جاری ہے اور آئندہ گورنر بھی غیر ملکی ہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raghuram rajan among contenders to head bank of england says report in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply