کوئی کتنے ہی الزام لگاتا رہے رافیل سودا منسوخ نہیں کیا جائے گا: ارون جیٹلی

نئی دہلی:مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہل اورفرانس کے سابق صدر فرینکوئس ہولاندے جس قسم کے بیانات جاری کر رہے ہیں اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑا منظم رابطہ ہے۔

انہوں نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ کسی کے بھی الزام لگادینے سے رافیل سودا منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

رافیل سودے کے حوالے سے بات کرنے کے دوران جیٹلی نے حالیہ پارلیمانی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں تقریر کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے بغل گیر ہونے اور آنکھ مارنے والے واقعہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ”لافٹر چیلنج“ پروگرام نہیں تھا کہ آپ کسی کو گلے لگالیں ، کسی کو آنکھ ماردیںاور پھر غلط بیان بھی دیں۔

جیٹلی نے کہا کہ جمہوریت میں بولنے اور تنقیدیں کرنے کی آزادی ہوتی ہے لیکن الفاظ ایسے ہوں جس میں سمجھداری اور دانشمندی محسوس ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rafale deal will not be cancelled says arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment