ہندوستان اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیاروں کے سودے پر مہر

نئی دہلی: ہندوستان اور فرانس نے طویل عرصے سے زیر التوا 36 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق سودے پر آج دستخط کردیئے۔ وزیر دفاع منوہر پریکر اور فرانسیسی وزیر دفاع یوو زیاں جین نے یہاں اس سودے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
دونون ملکوں کی حکومتوں کے درمیان ہوئے اس معاہدے کے تحت ہندوستان 7 اعشاریہ 878 ارب یورو یعنی 59 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے فرانسیسی کمپنی ڈی سالٹ ایسوسی ایشن سے 36 کثیر مقصدی رافیل طیارے خریدے گا۔ اس سودے کے بارے میں گذشتہ 17 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی لیکن اس کی قیمت پر اتفاق رائے نہیں ہوپارہا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ سال اپریل میں پیرس دورہ کے دوران فرانسیسی صدر فرانزواں اولاں کے ساتھ بات چیت میں اس سودے پر اتفاق ہوا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rafale deal for 36 fighter jets finally sealed after long wait in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply