رافیل سودے میں مودی حکومت نے سرکاری خزانے کو 12632کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے رافیل جنگی طیارے سودے پر ایک بار پھر مودی حکومت کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا کہ اس نے 36رافیل طیاروں کی خریداری سے قومی خزانے کو 12632کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجےوالا اور سابق مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اس پورے سودے میں شفافیت کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد اور ملک کی سیکورٹی کے ساتھ مذاق کیا ہے۔
اورہندوستان کو دوسرے ممالک کے مقابلہ میں ایک ہوائی جہاز کے لئے 350 کروڑ روپیے زیادہ دینے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس کی جس کمپنی سے ان طیاروں کو خریدا جا رہا ہے، اس نے2015میں مصر اور قطر کو48،48جیٹ طیارے 1ہزار319کروڑ 80لاکھ روپے فی طیارہ سے 7.9بلین یورو میں فروخت کیے جبکہ ہندوستان نے اسے چند ماہ بعد صرف36طیارے ایک ہزار 670کروڑ 70لاکھ روپے فی طیارے کی قیمت سے7.5بلین یورو ادا کیے ۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ اگر مودی حکومت نے یو پی اے کے ذریعہ 126رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا سودا منسوخ نہ کیا ہوتا تو 41ہزار 212کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی تھی۔

Title: rafale deal cost nation dear congress | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply