بہار کے مدھے پورہ ضلع میں گروہی تصادم کے بعد فورس تعینات

مدھے پورہ:بہار میں ضلع مدھے پورہ کے بہاری گنج تھانہ علاقے کے مقامی مارکیٹ میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے پیش نظر امن و امان قائم رکھنے کے لئے یہاں سریع الحرکت فورس(آر اے ایف ) کی دو ٹکڑیاں پہنچ گئی ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار نے آج یہاں بتایا کہ بہاری گنج تھانہ علاقے کے مقامی مارکیٹ میں کل دیر رات دو دھڑوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔
اس سے پھیلی کشیدگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے آر اے ایف کی دو ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشیدہ علاقے میں پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے۔ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹر) سنیل کمار سیکورٹی بندوبست کا معائنہ کر رہے ہیں۔ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ محمد سہیل اور مسٹر کمار اضافی پولیس فورس کے ساتھ خیمہ زن ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raf jawans rushed to trouble torn madhepura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply