آر جے ڈی لیڈررگھوونش کے نتیش مخالف بیان پر رابڑی اور تیجسوی کا اظہار برہمی

پٹنہ: بہار میں حکمراں مہاگٹھ بندھن کے سب سے بڑی حلیف راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے قومی نائب صدر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف دئے گئے بیان پرآر جے ڈی سربراہ کی اہلیہ و سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے سخت اظہار برہمی کیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پارٹی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے خاندان کی طرف سے اس قسم کے کسی معاملہ پر اظہار ناخوشی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کے تازہ بیان پر رابڑی دیوی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان کے بیان نازیبا قرار دیا اور کہاکہ پارٹی کے سینئر لیڈر کو مہاگٹھ بندھن کے خلاف ایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔ جب کہ مسٹر یادو کے چھوٹے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر آئند ہ مسٹر سنگھ ایسا بیان دیتے ہیں تو وہ آر جے ڈی سربراہ سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
محترمہ رابڑی دیوی نے جنتا دل یو لیڈروں کو بھی بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسے بیانات سے بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ مہاگٹھ بندھن کے اتحاد کی وجہ سے ہی آج بہار میں بی جے پی اقتدار سے باہر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rabri devi not happy over dr raghuvansh prasad statement against nitish in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply