رابڑی دیوی اور اکھلیش یادو نے ارریہ کو ” دہشت گردوں کا مرکز“ کہنے پرگری راج سنگھ کی شدید مذمت کی

نئی دہلی:بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے سربراہ لالو پرساد یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کی شکست کے بعد ارریہ کو دہشت گردوں کا مرکز کہنے پربی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ہار سے گری راج دماغی تواز کھو بیٹھے ہیں اور بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ۔
کیونکہ ہر ہر مودی گھر گھر مودی نعرہ ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا ہے۔رابڑی نے گری راج کے بیان کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے انتہاپسند تو بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بیٹھے ہیں۔
رابڑی نے کہا کہ عوام نے انہیں ووٹ سے جواب دے دیا ہے۔ اور اب اترپردیش اور بہار کے عوام نے انہیں باہر کا راستہ دکھانا شروع کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو ارریہ کے عوام سے معافی مانگنا ہوگی ورنہ پورا بہار بی جے پی کو معاف نہیں کرے گا اور2019کے عام انتخابات میں اس کا جواب دے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: rabri devi akhilesh yadav slam giriraj singh over terror hub comment say people wont forgive bjp in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply