ہندستانی عوام کے درمیان بیٹھ کر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنا باعث صد افتخار: شہزادہ النہیان

نئی دہلی: یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان نے ، جنہوں نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ راج پتھ پر پریڈ دیکھی ، کہا کہ وہ ہندوستانی عوام کے ساتھ ان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کو اپنے باعث صد افتخار سمجھتے ہیں اور انہیں ہندوتانی عوام کےساتھ جنہوں نے کثرت میں وحدت کا مظاہرہ کر کے باق دنیا کو ایک مہذب پیغام دیا ہے، یہ تقریبات مناتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔
اس سے قبل شہزادہ محمد بن زائد النہیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ذمہ دار ممالک کی حیثیت سے تشدد پسندی، دہشت گردی اور عدم رواداری کے عناصر کے خلاف جو خطے کے سماجی تانے بانے کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، اجتماعی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں ۔
پرنب مکھرجی نے کہا کہ مغربی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے جامع کوششیں کرنا دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ شہزادہ کے دورے کو ہندوستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون کی مضبوطی اور مستحکم تعلقات کا عکاس قرار دیتے ہوئے مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا کہ یو اے ای کے ولی عہد کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید پختہ کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے قومی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری فنڈ میں متحدہ عرب امارات کی بھاری سرمایہ کاری اور اس کے ساتھ مضبوط شراکت کاخواہاں ہے اور ہماری حکومتیں موجودہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں دفاعی سازوسامان ، خلائی مشن اور قابل تجدید توانائی کی مشترکہ پیداوار کے شعبے کو ترجیحات میں رکھا گیا ہے۔

Title: r day chief guest abu dhabis crown prince hails indias | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply