ًاورنگ آباد میں بھارت چھوڑ تحریک کی 77 ویں سالگرہ پر مجاہدین کو یا د کیاگیا

اورنگ آباد (پریس ریلیز) 9 اگست بھارت چھوڑ تحریک،جسے” اگست کرانتی دن “کے نام سے بھی یادکیاجاتاہے۔ اس تحریک کی77 ویں سالگرہ پر اورنگ آبادکے اردو اسکولوںریڈ اینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے تقریباََ اردو اسکولوں میں طلباءکو قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ”ماہنامہ بچوں کی دنیا کا یوم ِ آزادی “پر شائع خصوصی شمارہ کا تعارف کرایا گیا اورانہیں تحریک آزادی کی تاریخ اورمجاہدین آزادی کی قربانیوں سے واقف کرایاگیا۔

ملک عنبر اردوہائی اسکول اور میمن اردو ہائی اسکول حمایت باغ ہر دو جگہ کے طلبا ءسے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہاکہ 1942کے ”بھارت چھوڑ تحریک“ یا ”چلے جاؤ“کی شروعات 8 اگست 1942کو ممبئی کے ”گوالیا ٹینک“اس مقام سے شروعات ہوئی ۔اس وقت کے رہنماؤں نے بھارتی عوام کو ”کرویامرو“یا نعرہ دیاتھا۔جگہ جگہ پر مزاحمت کی گئی ،انگریزوں کے خلاف ریلیاں،جلو س اور دھرنے دئے گئے ۔ ہرتال منائے گئی غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاگیا۔ سرکاری دفاتر پر حملے کیے گئے انگریزی پرچم کوکہیں جگہ پر جلایاگیا۔کئی انگریزی فوجیوں پر مارا گیا ۔

اس پر انگریز فوج نے ہندوستانیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی اور سینکڑوںکو لوگوں کو شہید کردیا گیااور ہزاروں لوگوںکو جیل میںبند کردیاگیا۔ مہاتماگاندھی ،مولاناابولکلام آزاد نے صاف صاف الفاظ میں برطانوی حکومت سے کہاکہ بھارت چھوڑ، ہمیں آزادی دو ،واپس چلے جاؤ ،واپس چلے جاؤ کے نعروں سے ممبئی کی گلیوں ،سینکڑوں پر ہزاروں لوگ جمع ہوتے تھے۔ مرزا نے یہ بھی کہا کہ آج ہرطرف 15اگست یعنی یومِ آزادی کی ہی تقریبات منعقد کی جاتی ہے پر اس سے پہلے جو تحریکیں اورجو کوششیں ہوئی ہیں ان کابہت کم تذکرہ کیاجاتاہے ۔فاؤنڈیشن نے کوشش کی ہے کہ شہر کے سبھی اسکولوںمیں ”بھارت چھوڑ تحریک “کے بارے میں طلباءکو واقف کرایاجائے اور اس کے لیے قومی اردو کونسل سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کا یومِ آزادی پر شائع خصوصی شمارہ پر سبھی اسکولوں میں پہنچایا گیا ہے ،حیرت انگیزطورپر صرف ایک ہفتہ میں پانچ ہزارکاپیاں بچوں نے خرید کرصحےح معنی مجاہدین آزادی کو خراج ِ عقیدت پیش کیا ہے۔

میمن اردو ہائی اسکول کے صدر شاکر سر نے بھی طلباءکو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہمارے ملک کی تاریخ کا علم ہونا چاہئے ، اس کے لیے درسی کتابوں کے علاوہ غیردرسی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے ،انہوںنے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی پروگرام اردو زبان کے فروغ اور طلباءمیں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کیا جائے گا اس میں بھرپور تعاون دیاجائے گا۔ مقبول ایجوکیشن سوسائٹی صدر اور ملک عنبر اسکول کے بانی ڈاکٹر واسع الدین رضوی کے رہنمائی یہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر ہائی اسکول کی صدر معلمہ شاذیہ انصاری ،پرائمری کی صدر معلمہ قاضی فوزیہ ،اسکول ایڈمیسٹیٹر صائمہ رضوی ،کے سید ارشاد علی ،معاون ٹیچر کے علاوہ تمام اساتذہ موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Quit india movement 77th anniversary observed in aurangabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.