چارہ گھپلہ کیس میں لالو پرساد یادو کو جمعہ کو سزا سنائی جائے گی

رانچی: چارہ گھپلہ کیس میں مجرم قرار دیے گئے راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی ) سربراہ لالو پرساد یادو اور 15دیگر کے خلاف سزا کا اعلان اب جمعہ کو کیا جائے گا۔
رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو صرف پہلے چار مجرموں کی سزا پر بحث کی۔ جبکہ لالو یادو کا نمبر چھٹا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے جمعہ کو دوپہر تک سزا پر بحث مکمل ہو گی اور اس کے بعد ہی سزا سنائی جائے گی۔
جمعرات کو سماعت مکمل ہونے کے بعد مجرموں کو جیل واپس لے جایا جائے گا۔جمعرات کو عدالت میں ایک تعزیتی جلسہ کیا گیا تھا جس کے باعث پہلے ہاف میں کوئی عدالتی کام کاج نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ سی بی آئی عدالت نے 23دسمبر کو لالو یادو اور15دیگر کو کئی لاکھ روپے کے چارہ گھپلے میں قصور وار قرار دیا تھا۔ اس معاملہ میں ملزمبنائے گئے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس لیڈر جگن ناتھ مشرا اور پانچ دیگر کو بری کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Quantum of sentence for lalu yadav to be announced on friday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply