گجرات کے بعد انڈومان اینڈ نکوبار میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی: انڈومان اینڈ نکوبار میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 5.9ماپی گئی ہے۔لیکن زلزلہ اتنا شدید نہیں تھا کہ سونامی کا خدشہ ظاہر کیا جاتا۔
اس زلزلہ میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سے قبل پیر کی شام میںگجرات کے بنا سکانٹھا علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریختر پیماں پر زلزلے کی شدت 4.5 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 24.6 ڈگری شمالی عرض البلد اور 72.1 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Quake strikes andaman nicobar islands in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply