آبی تقسیم تنازع میں پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی مستعفی

نئی دہلی: ہریانہ اور پڑوسی صوبوں کے ساتھ آبی تقسیم معاہدہ سے یکطرفہ طور پر پنجاب کو الگ کردینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد احتجاج میں کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کیپٹن امریندر سنگھ اور پنجاب اسمبلی میں کانگریس اراکین نے استعفیٰ دے دیا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ریاست کی اکالی دل قیادت والی حکومت میں بھی بھونچال آگیا اور وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
لوکس سبھا سے مستعفی ہوتے ہی پنجاب میں کانگریس کے چہرے امریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ پر الزام لگایا کہ وہ آبی تقسیم معاہدہ میں پیش پیش تھے۔دوسری طرف بادل نے امریندر سنگھ کے استعفے کو ڈرامے سے تعبیر کیا اور کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد مزید تبصرہ کریں گے۔
کیپٹن امریندرنے اپنا استعفیٰ لوک سبھا اسپیکر کو اور ممبران اسمبلی نے اسمبلی اسپیکر کو استعفیٰ بھیجا ہے۔دریں اثنا بادل حکومت نے تمام اضلاع میں ڈی سی اور ایس ایس ایس پی کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab suffers sc setback congress lawmakers quit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply