منٹو کی تلاش مہم کے دوران پولس نے کار پر فائرنگ کر دی، ایک رقاصہ ہلاک

کیتھل:اتوار کی صبح پنجاب کی نابھا جیل سے فرار چھ قیدیوں بشمول خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ کی تلاش میں سرگرداں پنجاب پولس نے سنگرور کیتھل روڈ پر ایک پولس ناکہ سے گذر رہی ایک سفید سوئفٹ ڈیزائر پر فائرنگ کر دی جس میں کار میں سوار ایک 22سالہ لڑکی ہلاک اور عقب سے آرہا ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولس نے ان مفرور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے جورکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں وہاں سے ایک کار گذری جس میں ایک آرکسٹرا پارٹی کی چار رقاصائیں تھیں جو ایک شادی تقریب میں شرکت کے لیے پٹیالہ سے کرنال جارہی تھیں۔
کار سوار دیگر لڑکیوں اور ڈرائیور کے علاوہ عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پولس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ گاڑی سواروں سے کچھ پوچھ گچھ کیے بغیر اے کے 47رائفل سے گولی چلادی ۔جو اگلی سیٹ پر بیٹھی لڑکی کے جسم کو چیرتے پھاڑتے پیچھے آرہے موٹر سائیکل سوار کی ران میں گھس گئی۔گاؤں والوں نے ایک پولس اہلکار کو پکڑ لیا جسے بعد میں پولس کے حوالے کر دیاگیا۔ جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab police fires on car one dancer girl killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply