سدھو کا جنرل باجوہ سے بغل گیر ہونا کیپٹن امریندر کو بھی پسند نہیں آیا

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنی کابینہ کے بلدیات ، سیاحت اور ثقافت کے امور کے وزیر نوجوت سنگھ سدھوکی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے حزب اختلاف کے حملوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ تقریب کے دوران ان کا پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بغل گیر ہونا مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر سدھو کا پاکستان کے فوجی سربراہ سے گلے مل کر محبت کا اظہار کرنا انہیں پسند نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ سرحد پر جن فوجیوں کے ہاتھوں ہمارے فوجی شہید کیے جارہے ہیں انہی کے سپہ سالار سے سدھو گلے مل رہے ہیں۔

یہ غلط ہے اور میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر سدھو ان کی حکومت یا کانگریس کے نمائندہ کے نہیں بلکہ ذاتی طور پر شرکت کرنے گئے تھے۔اس لیے ان کی تقریب میں شرکت سے ہمارا کوئی سروکار نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab cm slams his fellow congress leader navjot singh sidhu for hugging pak army chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply