پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں طوفانی بارشیں و سیلاب، اسکول کالج بند

چنڈی گڑھ: پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں لگاتار تیسرے روز بھی زبردست بارش کے باعث محکمہ موسمیات نے پورے پنجاب میں ریڈ الرٹ کر دیا۔پنجاب میں تسلسل سے موسلا دھار بارش نے کپاس اور دھان کی فصل کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے تمام ضلع حکام سے چوکنا رہنے اور ڈزاسٹر کنٹرول روم کو متحرک رہنے کو کہا ہے۔فوج کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ریاست پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث پیر اور منگل کو تمام اسکول و کالج بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

رنجیت ساگر ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی زیادہ سے زیادہ اونچائی527.91میٹر کی ہے ۔ پانی کی سطح 524.80ہوجانے کے باعث دریا کا پانی و¿ڑوس پڑوس کے گاو¿ں دیہات میںپھیل سکتا ہے اس لیے ہوشیار پور ضلع کے مکیریان میں ایک درجن دیہات میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab cm reviews flood relief plans schools colleges to stay shut tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply