پنجاب بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کا کلین سوئپ

چنڈی گڑھ: پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کانگریس نے کلین سوئپ کر تے ہوئے تینوں کار پوریشنوں امرتسر، جالندھر اور پٹیالہ پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ32میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں سے29جیت لیں۔
جبکہ شرومنی اکالی دل بی جے پی اتحاد کو ایک اور باقی دو آزاد امیدواروں کو ملیں۔امرتسر میونسپل کارپوریشن کے85وارڈوں میںسے کانگریس نے69،شرومنی اکالی دل ،بی جے پی اتحاد نے 12اور دیگر نے 4جیتیں۔
مجموعی طور پر کانگریس نے 414وارڈوں میں سے 276وارڈ میں جی حاصل کی جبکہ اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کو 52میں جیت درج کی ہے ۔عام آدمی پارٹی نے صرف ایک وارڈ میں جیت درج کی۔

Title: punjab civic election results congress sweeps mc polls wins in 29 other local bodies | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply