پنجاب اسمبلی انتخابات میں اصل مقابلہ عام آدمی پارٹی سے: کیپٹن امریندر سنگھ

نئی دہلی:پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کا اہم مقابلہ عام آدمی پارٹی سے ہے اور شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کی عوام میں مقبولیت اب ختم ہوگئی ہے۔ کیپٹن سنگھ نے عام آدمی پارٹی کے چار اہم رہنماؤں کے کانگریس میں شامل کئے جانے کے بعدنئی دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پاٹی دوسرے نمبر پر ہے اور ان کی پارٹی کا اصلی مقابلہ اسی سے ہے۔
پنجاب میں بی جے پی کا وجود پوری طرح ختم ہوگیا ہے اور امن و قانون کی بدتر حالت کی وجہ سے لوگ اکالی دل سے پریشان ہو گئے ہیں۔پنجاب کے کسان،مزدور اور نوجوان کانگریس کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور پارٹی ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غنڈہ راج کا دور دورہ ہے۔
کانگریس رہنمانے مزید کہا کہ ریاستی اسمبلی کی 70سے 72 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے اور منگل کو پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی جائے گی کیپٹن سنگھ نے کہا کہ ابھی اسمبلی انتخابات ہونے میں دو مہینے کا وقت ہے اور امیدواروں کوکم از کم تشہیر کےلئے 45 دن کا وقت ملے گا۔ویسے بھی بڑے نو ٹ بند ہوجانے سے پارٹی اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اس کا اثر انتخابی مہم پر بھی پڑے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punjab assembly elections between congress and aap capt amarinder singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply