بابا آسارام کی گورنر راجستھان سے سزا میں تخفیف کی فریاد

جودھپور: ایک نابالغہ سے ریپ کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے بابا آسارام نے راجستھان کے گورنر کو بھیجی اپنی رحم کی درخواست میں فریاد کی ہے کہ ان کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قید کی سزا بہت سخت ہے اور اس کی میعاد میں کمی کی جائے۔

25اپریل کو جودھپور کی عدالت نے آسارام کو پانچ سال پہلے اپنے آشرم میں ایک کمسن بچی سے ریپ کرنے کا مجرم قرار دے کرعمر قید کی سزا سنائی تھی۔2جولائی کو آسارام نے ہائی کورٹ مین اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا لیکن ابھی سماعت کے لیے ان کی اپیل کا نمبر نہیں آیا ہے۔

گورنر کلیان سنگھ نے ،جنہیں آسارام کی رحم کی درخواست حال ہی میں موصول ہوئی ہے،اس اپیل کو تفصیلی رپورٹ بھیجنے کے لیے ریاستی وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔

رحم کی درخواست میں آسا رام نے فریاد کی ہے کہ وہ بہت بوڑھے ہیں اس لیے ان کی عمر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کی سزا میں تخفیف کر دی جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Punishment too gruelling for age asaram states in mercy plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply