عام آدمی پارٹی کے معطل لیڈر کپل مشرا کے ساتھ دہلی اسمبلی میں مار پیٹ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی اس وقت باکسنگ رنگ (boxing ring)میں تبدیل ہو گئی جب جی ایس ٹی کے حوالے سے طلب کیے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما کپل مشرا کو عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے زدو کوب کیا ۔ دہلی اسمبلی کی کارروائی کے دوران مسٹر مشرا کو اس وقت خود کو بچاتے دیکھا گیا جب عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے ایک گروپ نے انہیں گھیر لیا اور اندر گھسنے سے روکنے کی کوشش ۔
مسٹر مشرانے دعویٰ کیاکہ چھ سات ممبران اسمبلی نے ا ان سے دھکا مکی کی اور سینے میں گھونسہ مارا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرتے وقت کیمرے بند کر دیے گئے تھے۔اسپیکر کو بھی مسٹر مشرا کو ایوان سے نکل جانے کا حکم دیتے سنا گیا۔ٓاور جب ہاتھا پائی بڑھ گئی تو انہوں نے مارشلوں کو حکم دیا کہ مسٹر مشرا کو ا یوان سے باہر نکال دیں۔مسٹر مشرا نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسمبلی کے نادر اراکین نے کسی رکن کو زدو کوب کیا ہے۔

Title: punched in chest by aap leaders in delhi assembly alleges kapil mishra | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply