سرجیکل اسٹرائک پر کجریوال نے کی مودی کی تعریف ،کہا پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کریں:کجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اروند کیجریوال نے جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کے اس پار محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ اب انہیں پاکستان کے اس بارے میں کئے جا نے والے جھوٹے پروپیگنڈے کا بھی سخت جواب دینا چاہئے۔
مسٹر کیجریوال نے یہاں ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ”ہمارے وزیر اعظم سے 100 مسائل پر اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن پی ایم نے جو قوت ارادی دکھائی اس کے لئے میں ان سیلیوٹ کرتا ہوں“۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی سے پاکستان بوکھلا گیا ہے اور اب وہ بین الاقوامی میڈیا میں جھوٹ پھیلا رہا ہے اور سرحد پر صحافیوں کو لے جا کر گمراہ کر رہا ہے۔ یہ دکھانے کی کوشش کر رہا کہ کوئی فوجی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج نے بہت بہادری سے کام کیا ہے اور پاکستان کے اندر گھس دہشت گرد حملے کا سخت بدلہ لیا ہے۔وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب دیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا،” ‘میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ جیسے زمین کے اوپر پاکستان کو جواب دیا ہے ایسے ہی پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کریں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں“۔
اس سے پہلے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی محدود فوجی کارروائی پر کہا تھا کہ اس کے لئے ان کا مسٹر مودی کو مکمل حمایت کی ہے۔ کانگریس پارٹی اور پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انھوں نے کہا تھا، ”جب وزیر اعظم ملک کے وزیر اعظم کی طرح کام کرتے ہیں تو میں بھی ان کی حمایت کرتا ہوں۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی سال میں مسٹر مودی نے پہلی بار وزیر اعظم کی طرح کارروائی کی ہے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prove paks lying and strikes took place arvind kejriwal urges pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply