پاکستان مقبوضہ کشمیر سے اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے:ہندوستان

نئی دہلی:ہندوستان نے پاکستان پر جموں و کشمیر کے سلسلے میں بری نیت رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کشمیر سے اپنا غیر قانونی قبضہ ہٹائے اور ہندستان میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دینا بند کرے۔
ہندوستان نے پاکستان میں کشمیر سے متعلق احتجاجی مظاہروں کی قیادت اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ دہشت گردوں سے کرائے جانے کا ذکر کرتے کہا کہ ایک بار پھر دنیا دیکھ رہی ہے کہ دہشت گردی پاکستان کی قومی پالیسی کا اب بھی حصہ بنا ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کشمیر کا پاکستان میں انضمام کا دن منائے جانے سے متعلق رپورٹوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ دو دنوں میں پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر سے متعلق بیانات، ریلیوں اور واقعات سے وابستہ رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے۔
اور یہ بھی دیکھا ہے کہ ان سرگرمیوں کی قیادت اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ دہشت گردوں نے کی ہے جنہوں نے اسامہ بن لادن اور طالبان کے رہنما اختر منصور کی موت پر احتجاج کیا تھا۔مسٹر سوروپ نے کہا کہ ہندستان پا کستان کی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں، ان کی سرگرمیوں کو ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ہم پاکستان سے ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دینا اور اس کی حمایت کرنا بند کرے اور ہندستان کے داخلی امور میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے باز آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کا پاکستان میں یوم انضمام‘کا انعقاد پاکستان کے جموں کشمیر کے علاقہ پر لالچ کا پردہ فاش کرتا ہے۔
ہندستان مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان اپنے قبضے والے کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ہٹائے۔ اسے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں،جسے وہ ’آزاد‘ کہتا ہے، نام نہاد انتخابات کرانے کے بے جا ہتھکنڈوں سے بین الاقوامی برادری اور کشمیریوں کو گمراہ کرنا بند کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمیشن کے سامنے مارچ اور احتجاجی مظاہروں کی دھمکیوں کے پیش نظر حکومت پاکستان ہائی کمیشن، اس کے تمام افسران اور ان کے خاندان والوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protests in held kashmir led by un designated terrorists alleges india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply