ہندوستانی ماہی گیر کی ہلاکت پر ہند کا سری لنکا سے سخت احتجاج

نئی دہلی: ہندوستان نے سری لنکا ئی بحریہ کی فائرنگ سے 22 سالہ ہندوستانی ماہی گیر کی موت ہو جانے پر آج سری لنکا کی حکومت کے سامنے سخت احتجاج درج کرایا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ہندوستانی ماہی گیر کے قتل پر حکومت ہند کو گہری تشویش ہے”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “سری لنکا میں ہمارے ہائی کمشنر نے اس معاملے کو سری لنکا کے وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا ہے۔
سری لنکائی بحریہ نے تحقیقات کا بھروسہ دیا ہے”۔ رامیشورم سے یو این آئی کو موصولہ رپورٹ کے مطابق فیری پر مہلوک ماہی گیر برسٹوکے ساتھ سوار ایک دوسرے مچھوارے نے بتایا کہ وہ ہندوستانی آبی حدود کے اندر ہی مچھلی پکڑنے میں مصروف تھے، تبھی سری لنکائی فوج کی ایک ٹیم فیری سے آئی اور بغیر وارننگ ہی فائرنگ شروع کر دی۔ہم بغیر وارننگ کی فائرنگ سے بچنے کیلئے فیری کے اندر کیبن میں گئے لیکن تب تک ایک گولی برسٹو کو لگ چکی تھی، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protests erupt after indian fishermans alleged killing by lankan navy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply