”مسلمان مکت بھارت“ بیان دینے پر سادھوی پراچی کے خلاف ایف آئی درج کی جائے : امام کونسل کا مطالبہ

نئی دہلی: ہندو تو لیڈر سادھوی پراچی کے ”مسلمان مکت بھارت“ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا امام کونسل نے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ہندو پریشد لیڈر پراچی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
آئے روز مسلم مخالف بیان دے کر تنازع پیدا کرنے والی سداھوی نے حال ہی میںبیان دیا تھا کہ کانگریس سے آزاد ہندوستان کی مہم تو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی اب ”مسلمانوں سے پاک ہندوستان“ کے مشن کی تکمیل باقی ہے۔
امام کونسل کے سکریٹری جنرل حنیف احرار قاسمی نے کہا کہ یہ بیان نہ صر ف غیر آئینی اور جارحانہ ہے بلکہ اس سے ہمارے ملک کے سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچے گا ، فرقہ وارانہ وارانہ سطح پر تقسیم ہو جائے گی اور دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلے گی۔
جماعت کے وفد نے جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کے بعد سادھوی کے بیان کے حوالے سے قومی کمیشن برائے اقلیت کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protests against sadhvi prachi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply