ملک گیر بند کے دوران مغربی بنگال میں تشدد ،آگ زنی

کولکاتا:مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں مختلف مزدور یونینوں کی کال پر منائے جانے والے48گھنٹے کے ملک گیر بند کے دوسرے روز بھیمظاہرین نے ملک کے مختلف حصوں میں بسں اور ٹرینیں روکیں جس سے عام زندگی بری طرح متاثر رہی۔ مغربی بنگال میں تشد د، آگ زنی اور بند حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہوتی رہیں۔کرناٹک کے دارالخلافہ بنگلور مین سوائے اسپتالوں کے تما م سرکاری و تجارتی ادارے بند رہے۔مغربی بنگال سے موصول اطلاع کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں میںجہاں ایک جانب ٹرین خدمات متاثر رہیں وہیں تشدد کے واقعات رونما ہوئے اور کئی مقامات پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اوور بند حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ بند حامیوں نے چمپا ڈالی اور مغربی بردھمان ضلع کے جموریہ میں دو سرکاری بسیں بھی نذر آتش کر دیں۔جنوبی کولکاتا کے جادھو پور علاقہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے رہنما سوجان چکرورتی کئی دیگر بند حامیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیے گئے۔ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت نے ملک گیر بند کی مخالفت کی اور اس میں وہ شامل نہیں ہوئی۔ریاستی حکومت نے یہ بھی اعلان کیاتھاکہ اس کے ملازمین کو منگل اور بدھ کو دن بھر کی یا نصف یوم کی رخصت اتفاقیہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کیرل میں تھیرو اننت پورم ریلوے اسٹیشن پر بند حامیوں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور تھیر اننت پورم اور حیدر آباد سبری ایکسپریس اور ویناڈ ایکسپریس روک دی۔ ممبئی میں بیسٹ ملازمین بھی ہڑتال مٰں شامل رہے جس کے باعث ممبئی سینٹرل ریلوے کو اضافی ٹرین سروس بہم پہنچانا پڑی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protestors pelt stones clash with police and attack buses during bharat bandh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.