ممبئی میں مراٹھا سماج کے لاکھوں افراد کے مظاہرے سے شہری زندگی مفلوج

ممبئی: آج عروس البلاد ممبئی میں مہاراشٹر کے مراٹھاسماج نے تعلیم اور ملازمت میں ریزرویشن سمیت متعدد مطالبات کی حمایت میں زبردست مظاہرے سے، جس میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا، شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور مراٹھا مورچہ کا سب سے زیادہ اثر جنوبی اور جنوب وسطی ممبئی پر پڑا ہے۔ مراٹھا کرانتی سنگھٹن کے نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد نے وزیراعلیٰ دیویندر فدنویس سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم انہیں پیش کیا۔ مراٹھاسماج کے لوگ گزشتہ شب سے مہاراشٹر کے دورافتادہ علاقوں اور شہر وں سے یہاں پہنچنے لگے اور بدھ کی صبح بائیکلہ میں رانی باغ سے آزاد میدان کی جانب ان لوگوں نے مارچ شروع کیا ہے،مذکورہ مارچ میں ایک بڑی تعداد میں نوجوان لڑکی لڑکوں کی ہے جن میں بہت سی خواتین بھی ہیں،جنہیں مور چہ میں سب سے آگے رکھا گیا ہے۔ اس احتجاج کو ’مکت مراٹھا مورچہ‘کا نام دیا گیا ہے۔
شہر اور ریاست کی مسلم سماجی تنظیموں اور این جی او نے مہاراشٹر کرانتی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور مسلم اکثریتی علاقے جے جے جنکشن اور بائیکلہ میں جلوس کے شرکا کے لیے پانی تقسیم کیا ،جگہ جگہ اسٹال لگائے گئے ہیں اور مستان تلاب علاقے کے شہریوں نے پانی اور پھل سے ان کا استقبال کیا اور مراٹھاسماج کی مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے راستوں کے ٹریفک کو دیگر متبادل راستوں کی جانب موڑدیا گیا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ جام لگ گیا ہے۔ مارچ کے منتظمین مراٹھا کرانتی سنگھٹن کا دعوی ہے کہ اس مارچ میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شامل ہوں گے اور یہ تعداد 8-10لاکھ تک تجاوز کرجائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر۔اکتوبر میں، مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں مراٹھاؤں نے ایسے جلوس نکالے اور اس دوران امن وامان برقراررہا۔ مراٹھاسماج کا مطالبہ ہے کہ فرقہ کو تعلیم اور ملازمتوں میں ریزرویشن دیا جائے اور پچھلے سال احمدنگر کے کوپری گاؤں میں ایکمراٹھا لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کو پھانسی کی سزاکا مطالبہ کررہے ہیں جوکہ احتجاج کے بعد غائب ہوگئی اور پھر بعد میں اس کی نعش ایک فارم ہاؤس میں پائی گئی ، جانچ سے پتہ چلا کہ اس کی عصمت دری کی گئی ہے۔کوپری کیس کے الزام میں دلت فرقے کے نوجوان گرفتار کئے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protestors flood azad maidan as maratha morcha reaches mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply