اتر پردیش کے نوئیڈا میں لین دین کے تنازعہ پر پراپرٹی ڈیلر کی بیوی و بیٹے کا قتل

نوئیڈا: اترپردیش میں نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنے دوست پراپرٹی ڈیلر کے گھر میں گھس جس سے اس کی بیوی اور بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق دہلی کے میور وہار کا باشندہ راجیش جوہری گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے اپنے دوست پراپرٹی ڈیلر اجےکھورانہ کے نوئیڈا میں واقع رہائش گاہ پر گیا۔
پیسوں کے لین دین پر ہوئے تنازعہ کی وجہ سے راجیش نے فائرنگ شروع کردی۔ اس حادثہ میں کھورانہ کی بیوی انجو (53) اور اس کا بیٹا انکش (25) کی موت ہوگئی جبکہ کھورانہ اور ان کا نوکر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ بعدمیں راجیش نے تیز دھار ہتھیار سے خود کو بھی زخمی کرلیا۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Property dealers wife and son murdered in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply