او آر ایف چیرمین کلکرنی نے اردو کوہند پاک عوام کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ بتایا

ممبئی: آبزرور ریسرچ فاو¿نڈیشن (او آر ایف)کے چیرمین سدھیندر کلکرنی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اردو زبان کو مضبوط ترین رابطوں میں سے ایک بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اس کی قوت سے استفادہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اردو ، جوسرزمین ہند کی پیداوار ہے، ہندوستان وپاکستان کے مشترکہ لسانیات، ثقافت اور روحانی ورثہ کی یاد دلاتی ہے۔تاہم ابھی تک ہندوستان اور پاکستان کے لوگوںکو ایک دوسرے سے قریب تر کرنے کے لیے اردو کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔کلکرنی نے یہ بات معروف اردو ادیب شمیم طارق کو ان کی تصنیف” تصوف اور بھگتی ،تقدیر اور تقابلی مطالعہ “ پر 2015کا ساہتیہ اکیڈمی ایورڈ ملنے کے اعزاز میں استقبالیہ دیتے ہوئے کہی۔
اس کتاب میں ہندوستان کیصوفی اور بھکتی روایتوں میں اسلام اور ویدانت فلسفوں کے خوبصورت امتزاج کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Promote urdu to bring indo pak closer orf chirman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply