پروفیسر ارتضیٰ کریم نے صدر شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی کا چارج سنبھالا

نئی دہلی(پریس ریلیز)پروفیسر ارتضی کریم بطورڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی حال ہی میں اپنی چار سال کی مدت بہ حسن و خوبی انجام دینے کے بعد دوسری مرتبہ صدر شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی بنائے گئے ہیں۔اس کا اعلان دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش ۔کے ۔تیاگی نے کیا۔ارتضیٰ کریم کی صدر شعبہ اردو مدت یکم اکتوبر2018سے تین سال تک رہے گی۔ اس سے قبل بھی پروفیسرارتضیٰ کریم نے شعبے کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دے چکے ہیں۔ان کی انتظامی صلاحیتیں بھی قابل تحسین رہی ہیں ۔

ارتضیٰ کریم ایک سلجھے ہوئے ادیب و قلم کار اور منتظم ہیں۔ان کا شمار برصغیر کے معتبر ادیبوںاور نقادوں میں ہوتا ہے۔ارتضیٰ کریم کی اب تک درجنوں اعلیٰ پایے کی تحقیقی و تنقیدی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔جس میں اردو فکشن کی تنقید، مابعد جدیدیت اور پریم چند، جدید تنقید کا منظر نامہ، قرة العین حیدر:ایک مطالعہ، انتظار حسین ایک دبستان، نوطرز مرصع کا جدید ایڈیشن مع مقدمہ،ناول’ گریز‘ کا جدید ایڈیشن مع مقدمہ،آٹھویں دہائی میں بہار کا اردو ادب، انتخاب کلام میر سوز، میر ناصر دہلوی(مونوگراف)،عجائب القصص :تنقیدی مطالعہ ،کلیات خواجہ احمد عباس(آٹھ جلدیں)،کلیات سہیل عظیم آبادی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ارتضیٰ کریم کلاسیکی ادب کے ساتھ بے حد شغف رکھتے ہیں ۔جس کا انھوں نے بہت گہرائی سے مطالعہ بھی کیا ہے اور اس ضمن میں کئی کتابیں از سر نو جدید انداز ترتیب و تالیف کی ہیں۔یونیورسٹی میں واپسی اور صدرشعبہ بننے پرنیز ان کی سرپرستی میں یقینا شعبہ اردو پھر سے متحرک و فعال اور مستحکم ہوجائے گا۔صدر شعبہ کا چارج سنبھالنے پر انہیں دیرینہ دوستوں،شاگردوں اور اہل علم کی جانب سے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Professor irteza karim takes charge as head of the department of urdu in delhi university in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment