ٹی ٹی ٹی بورڈ کے سابق رکن کے خلاف سی بی آئی کی تحقیقات میں تیزی

حیدرآباد :سی بی آئی نے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ٹی )بورڈ کے سابق رکن و کنٹراکٹر شیکھر ریڈی کے خلاف، جن کے پاس کئی کروڑروپئے کی کرنسی برآمد ہوئی ، معاملہ کی جانچ میں تیزی پیدا کردی ہے۔ شیکھر ریڈی کے گھر سے چند دن پہلے132 کروڑ روپئے اور 177کلو سونا برآمد ہوا تھا۔ اس رقم میں 34کروڑ روپئے کی نئے نوٹ پائے گئے تھے۔
نوٹوں کی تبدیلی میں بینکس کے افسروں کے رول کی بھی جانچ ایجنسی جانچ کررہی ہے۔ دو ہزار روپئے کے نے نوٹوں کے سیریل نمبرات کی بنیاد پر سی بی آئی کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جانچ کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں اے پی اور تلنگانہ کے دس بینک افسروں کا ہاتھ ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔ ان بینک افسروں کو جلد ہی گرفتار کئے جانے کی توقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرنٹنگ پریس سے یہ نوٹس سیدھے شیکھر ریڈی کے مکان پہونچے۔ اس زاویہ سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔
انکم ٹیکس کے افسروں نے شیکھر کے مکان ‘ دفاتر کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کے مکانات کی تلاشی لی۔ عموماً کرنسی نوٹس پریس سے آر بی آئی اور پھر وہاں سے ملک کے دیگر بینکوں میں پہونچائے جاتے ہیں لیکن اس معاملہ میں پریس سے یہ کرنسی نوٹس سیدھے شیکھر ریڈی کے مکان پہونچائے گئے۔ اس معاملہ میں بعض بینکس کے افسروں کے مبینہ رول کا بھی پتہ چلا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دس بینک افسروں سے اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Probe against mining baron sekhar reddy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply