دہشت گردوں سے وزیر اعلیٰ دہلی کے تعلقات کی تحقیقات کرائی جائے:کیپٹن امریندر

نئی دہلی: پنجاب کانگریس صدر امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے غنڈوں اور دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔ پنجاب میں کانگریس کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کیپٹن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما کے گھر سے خالصتان لبریشن فرنٹ کا دہشت گرد گرپریت سنگھ سدھو کوگرفتار کیا گیا تھا۔ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے اور اس کی گہرائی سے پڑتال کی جانی چاہئے۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور دہشت گردوں اور خطرناک گینگسٹروں کے تعلقات ہیں۔ ان تعلقات کی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں سے تحقیقات کرائی جانی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران دہشت گردی کولے کر جس نظریہ کو بے نقاب مسٹر کیجریوال کر رہے تھے ان کی پارٹی کے لیڈر اور ایک مہاجر ہندوستانی کے گھر سے دہشت گرد کی گرفتاری سے صاف ہے کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اور اس اتحاد کی پڑتال ہونی چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر کجریوال بھی اسی گروندر کے گھر پر ٹھہرے تھے جہاں سے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گروندر کے گھر پر ان کے رکنے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اب صاف ہو گیا ہے کہ مسٹر کیجریوال کے دہشت گردوں سے گہرے تعلقات ہیں۔

Title: probe aaps links with terrorists gangsters demands capt amarinder | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply