پرینکا گاندھی انتخابی مہم کا آغاز 13 فروری سے رائے بریلی سے کریں گی

لکھنؤ:تمام قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے کانگریس کی اسٹار پرینکا گاندھی واڈرا 13 فروری سے رائے بریلی اور امیٹھی میں چھ دنوں تک انتخابی مہم کریں گی۔ پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں پرینکا کا اگرچہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ صوبے میں کہیں بھی مشترکہ ریلی یا روڈشو کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی مل کرریلی اور روڈ شو کر رہے ہیں۔ انہوں بتایا کہ پرینکا اپنی والدہ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سے صوبے میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔ وہ 13 سے 15 فروری کے درمیان رائے بریلی میں رہ کر ووٹروں کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کریں گی۔
محترمہ واڈرا 16 تاریخ کو امیٹھی روانہ ہوں گی اور اگلے تین روز اپنے بھائی راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ میں اتحاد کے امیدواروں کیلئے تشہیر کریں گی۔ رائے بریلی میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 24 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ امیٹھی میں 27 فروری کو پانچویں مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ پرینکا کے انتخابی مہم کو حتمی شکل دینے کے باوجود امیٹھی اور رائے بریلی میں ایس پی اور کانگریس کے درمیان امیدواروں کے سلسلے میں تجسس برقرارہے۔ دونوں اضلاع کی کئی سیٹوں پر دونوں جماعتوں کے امیدوار انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہیں۔ سال 2012 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پرینکا کے انتخابی مہم کے باوجود امیٹھی اور رائے بریلی میں کانگریس کے حق میں من پسند نتائج نہیں آئے تھے۔ رائے بریلی میں کانگریس کا اکاو¿نٹ بھی نہیں کھلا تھا جبکہ امیٹھی میں پارٹی کے حصے میں پانچ میں سے صرف دو سیٹیں ہی آئی تھیں۔

Title: priyanka gandhi to campaign in raebareli and amethi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply