پرینکا گاندھی کانگریس کی جنرل سکریٹری مقرر، ہر طرف سے خیرمقدم و مبارکباد

نئی دہلی: کانگریس 2019کے عام انتخابات کے پیش نظر سونیا گاندھی کی بیٹی اور کانگریس صدر اہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کوبھی سرگرم سیاست میں لے آئی۔

پارٹی نے پرینکا کو جنرل سکریٹری مقرر کر کے انہیں مشرقی اترپردیش کی کمان سونپ دی۔ سیاسی حلقوں میں اسے کانگریس کا پارلیمانی انتخابات سے عین قبل چلا گیا ایک زبردست داؤ قرار دیا جارہا ہے۔

یوں تو پرینکا گاندھی انتخابات کے دوران سرگرم عمل ہوجاتی تھیں لیکن ان کی سیاسی مصروفیات یا انتخابی مہم اپنی والدہ سونیا اور بھائی راہل کے انتخابی حلقوں بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی تک ہی محدود رہتی تھی۔لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ47سالہ پرینکا اب پورے مشرقی اترپردیش کی کمان سنبھالیں گی۔

اس اعلان کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے پرینکا کو سیاسی نوعیت سے نہایت اہمیت کے حامل صوبے اترپردیش میں ایک بڑی ذمہ داری دی ہے ۔میری بہن جو بہت لائق و فائق اور محنتی ہے میرا ہاتھ بٹائے گی۔

مجھے پرینکا کو جنرل سکریٹری بنائے جانے سے ذاتی طور پر حد درجہ خوشی و مسرت ہو رہی ہے۔

پرینکا کے تقرر پر راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر و بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی پنجاب، راجستھان،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش،آندھرا پردیش کے وزراءاعلیٰ ، سینیئر کانگریس لیڈر موتی لال وورہ نے اظہار مسرت کیا اور انہیں اور راہل گاندھی کو مبارکباد دی وہیں بی جے پی نے طنز کیا کہ پارٹی نے پرینکا کو میدان میں اتار کر راہل گاندھی کی نااہلی کا اعتراف کر لیا ہے اور مہا گٹھ بندھن سے خارج کیے جانے کے بعد پارٹی نے اب پرینکا کو بیساکھی بنایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka gandhi appointed congress general secretary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment