کانگریس لیڈر پریہ رنجن داس9سال کوما میں رہنے کے بعد منشی انتقال کر گئے

کولکاتا: ممتاز کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر پریہ رنجن داس منشی پیر کے روز انتقال کر گئے۔ وہ2008میں کوما میں چلے گئے تھے۔ان پر فالج کا زبردست اثر ہوا تھا اور وہ بولنے سے لاچار ہو گئے تھے۔
ان کے دماغ کے ایک حصہ میں خون کی سپلائی منقطع ہو گئی تھی ۔جس سے ان کا جسمانی نظام بری طرح متاثر ہو گیا تھا۔انہیں مصنوعی سانس پہنچایا جا رہا تھا اور ایک ٹیوب کے ذریعہ انہیں غذا اور دوائیں پہنچائی جا رہی تھیں۔ یوںتو ان کا نظام تنفس،بلڈ پریشر اور سونے جاگنے کا عمل باکل ٹھیک ٹھاک تھا لیکن وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے بے خبر تھے۔وہ72سال کے تھے۔
داس منشی کے لواحقین میں بیوہ دیپا داس منشی اور بیٹا پریہ دیپ داس منشی ہیں۔داسمنشی مغربی بنگال کے رائے گنج پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے۔ 1971میں ممر پارلیمنٹ بننے سے پہلے انہوں نے اپنی ساسی زندگی کا آغاز انڈین یوتھ کانگریس سے کیا۔وہ 1985میں پہلی بار مرکزی وزیر بنائے گئے۔ وہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے20سال تک صدر رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priya ranjan dasmunsi who was in coma since 2008 passes away at 72 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply