حکومت ریلوے کی نجکاری پر آمادگی ظاہر کرکے تباہ کن اقدام کر رہی ہے : سی پی ایم

نئی دہلی:مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کےلیڈر تپن سین نے آج حکومت پر میک ان انڈیا کے نعرہ کے زیر پردہ ملک میں سب سے زیادہ روزگار دینے والے ریلوے کے شعبہ کی نجکاری کرنے کا الزام لگایا۔مسٹر سین نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے کی نجکاری کرنے کی سمت میں تیزی سے بڑھ رہی ہے جو ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ریلوے میں صفائی وغیرہ کے کام کے بعد اب پلیٹ فارم اور اسٹیشنوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔ اس کے لئے پلیٹ فارم اور اسٹیشنوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا حکومت نے ان سے وابستہ افرد کے روزگار کے بارے میں کچھ سوچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت میک ان انڈیا کا نعرہ لگا رہی ہے اور دوسری طرف کوچ بنانے کا ٹھیکہ اپنی کوچ فیکٹریوں کو چھوڑ کرغیر ملکی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے۔ ایک غیر ملکی کمپنی سے حکومت نے ہر سال 150 کوچ لینے کا معاہدہ کیا ہے ایسے میں ملک کی کوچ فیکٹریوں کا کیا ہوگا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Privatization of indian railways is disastrous says cpm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply