ممبئی میں نجی طیارہ حادثہ کا شکار، 5ہلاک

ممبئی: جمعرات کی دوپہر میں ممبئی کے گھاٹ کوپر کے ایک رہائشی علاقہ میں ایک چارٹرڈ طیارہ تباہ ہو گیا جس میں کم ز کم5افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوئیشن (ڈی جی سی اے) نے اس طیارہ حادثہ میں ایک راہگیر، دو پائلٹوں اور طیارے میں سوار دو ونجینروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

یہ حادثہ بیچ کرافٹ ایر سی90کو پیش آیا۔ڈی جی سی اے کی ایک ٹیم حادثہ کی تحقیقات اور وجوہ جاننے کے لیے جائے موقع پر بھیج دی گئی۔جس وقت طیارے کو حادثہ پیش آیا تو اس وقت وہ آزمائشی پروازپر تھا۔

طیارے میں سوار چاروں افراد کی شناخت کیپٹن پی ایس راجپوت، معاون پائلٹ ماریا زبیری، طیارہ انجینئیر سوربھی اور ایر کرافٹ ٹیکنشین منیش پانڈے کے طور پر کی گئی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق طیارہ دوران پرواز ایک پیڑ سے ٹکرا گیا اور فضا میں ہی پھٹ پڑا۔وہ کسی عمارت سے نہیں ٹکرایا۔

طیارہ پر ابھی تک اترپردیش حکومت کا ہی لوگو کندہ ہے جبکہ یو پی حکومت 2014میں ہی یہ طیارہ یو وائی ایوئیشن کو فروخت کر چکی تھی۔حکام نے بتایا کہ طیارہ جوہو میں ایر ٹریفک کنٹرول کے رابطے میں تھا جوہو ہوائی اڈے کے رن وے سے دو میل پہلے لینڈنگ کے لیے کلیرنگ مل گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Private aircraft crashes into under construction building in mumbai 5 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply