سپریم کورٹ نے حق پوشیدگی شخصی معلومات بنیادی حقوق کا حصہ قرار دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں حق پوشیدگی شخصی معلومات کو بنیادی حق قراردیا ہے۔ چیف جسٹس جے ایس کیہئر کی صدارت والیججی آئینی بنچ نے آج کہا کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس سلسلہ میں آئینی بینچ نے بالترتیب ایم پی سنگھ اور کھڑگ سنگھ معاملے میں عدالت عظمیٰ کے 1954اور 1962 کے فیصلے کو بھی پلٹ دیا۔
اور کہا کہ ھق پوشیدگی شخصی معلومات بنیادی حقوق کے زمرے میں آتا ہے۔جبکہ1954اور1962کے فیصلوں میں عدالت عظمیٰ نے رازداری کے حق کو بنیادی حقوق کے زمرہ سے باہر رکھا تھا۔ آئینی بنچ آدھار معاملہ میں رازداری کے حقوق کے سلسلہ میں سماعت کررہی تھی۔ البتہ آدھار کارڈ کو حوکمتی اسکیموں سے جوڑنے کے حوالے سے معاملات کی سماعت 5ججوں پر مشتمل بنچ کرے گی۔

Title: privacy is a fundamental right intrinsic to right | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply