اصولی طور پر میں سزائے موت کے خلاف ہوں:نائب صدر کے اپوزیشن امیدوار گاندھی

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے نائب صدر کے عہدہ کے مشترکہ امیدوار گوپال کرشن گاندھی نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے فوراً بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پھانسی دےئے جانے کے خلاف رہے ہیں اور کسی بھی طرح کی سزائے موت کی حمایت نہیں کرسکتے ہیں۔ شیوسینا کی جانب سے ان پر دہشت گرد یعقوب مینن کی رحم کی درخواست کی وکالت کرنے اور اس بنیاد پر ان کی امیدواری کی مخالفت کرنے سے متعلق استفسار کیے جانے پر انہوں نے کہاکہ شیوسینا نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے رحم کی درخواست کی کر کے کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خاندان کا سلسلہ ہیں اور مہاتما گاندھی کے قاتلوں کو جب پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تو ان کے دو بیٹوں نے بھی کہاکہ باپو کے قاتلوں کو سزائے موت نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر کے آر نارائن اور ڈاکٹر عبدالکلام آزاد بھی کسی جرم کے لئے سزائے موت دیئے جانے کے خلاف تھے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے نے ایک سوال پر کہاکہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو مکتوب ارسال کر کے ہندستانی شہری کلبھوشن جادھو کو موت کی سزا دیئے جانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی جرم کے لئے موت کی سزا نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی نہیں بلکہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Principally against capital punishment gandhi on yakub plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply