اقلیتوں کے لیے وزیراعظم مودی کا15 نکاتی پروگرام24اسکیموں کا احاطہ کرتا ہے: نقوی

نئی دہلی:اقلیتی امور کے وزیر مملکت (زادانہ چارج) مسٹرمختار عباس نقوی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیر اعظم کا نیا پندرہ نکاتی پروگرام اقلیتوں کی بہبود کے لئے ہے اور اس کی پہنچ دور تک ہے جو 11 شریک وزارتوں/ محکموں کی 24 اسکیموں کا احاطہ کرتا ہے جن پر کیرالا سمیت پورے ملک میں عمل کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی اور سماجی بہبود کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس کے غالب اقلیتی علاقوں میں فنڈ کی فراہمی پر نگاہ رکھی جاتی ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار میں اقلیتوں کو منصفانہ حصہ مل سکے۔ نقوی نے مزید کہا کہ بھرتی کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وزیراعظم کے پندرہ نکاتی نئے پروگرام کے تحت اقلیتوں کا خاص خیال رکھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime ministers new 15 point programme for welfare of minorities in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply