وزیر اعظم نے لکھنؤ میں راون دہن کا نظارہ کیا

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت اور نوابوں کے شہرلکھنؤ سے دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہونے کا پیغام دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بدی کی علامت راون کے پتلا نذر آتش کرنے کا بھی مشاہدہ کیا۔ نوابوں کے شہر لکھنؤ کی تقریبا پانچ سو سال پرانے عیش باغ کی تاریخی رام لیلا پنڈال پر بنائے گئے خصوصی اسٹیج پر مسٹر مودی آج شام تقریبا سوا چھ بجے پہنچے۔
انہوں نے سب سے پہلے بھگوان رام، لکشمن اور ہنومان کے مورتوں کی پوجا ارچنا کی۔ اس کے بعد انہوں نے بھگوان رام کی نگری اجودھیا سے محض 130 کلومیٹر دور واقع شری رام کے چچیرے لکشمن کے نام پر آباد لکھنؤ شہر کی تقریبا پانچ سو سال قدیم عیش باغ کی تاریخی رام لیلا پنڈال سے “جے شری رام” کے نعرے کے ساتھ اپنے 20 منٹ کے خطاب کا آغاز کیا اور خطاب کے درمیان کئ? بار ‘جے شری رام’ کی تکرار کے ساتھ اسی کے ساتھ اپنے خطاب کا اختتام بھی کیا۔
راون دہن کے بعد مسٹر مودی رام لیلا کے مورتوں کے درمیان پہنچے اور رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے والے راہل، لکشمن بنے پرتھو? پال، ہنومان کا کردار کرنے والے بھاسکر بوس کے علاوہ راون کے کردار کو زندہ کرنے والے ش?رپال کے ساتھ تصویر یں کھنچوائیں۔ وزیر اعظم کے ساتھ تصویر کھنچوائی ۔ر آرٹسٹ اپنی تصویر حاصل کرنے کے لئے فوٹوگرافروں سے درخواست کرتے نظر آئے۔ تقریبا ًایک گھنٹے 50 منٹ تک رام لیلا تقریب میں موجود رہنے کے بعد مسٹر مودی سڑک کے راستے سے چودھری چرن سنگھ ہوائی ا ڈے روانہ ہو گئے جہاں سے وہ دہلی واپس لوٹ گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister witnesses ravan dahan in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply