کابل حملےکی وزیر اعظم مودی نے کی سخت مذمت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ کابل میں آج صبح ہوئے اس کار بم دھماکے میںدرجنوں افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔
مسٹر مودی ان دونوں چار ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں ا سپین پہنچے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس دھماکے کے سلسلے میں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تمام طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور وہ اس جنگ میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشت گردی کو حمایت کرنے والی قوتوں کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مارے گئے لوگوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister strongly condemns terror attack in kabul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply