وزیر دفاع ارون جیٹلی نے لیفٹننٹ عمر فیاض کے قتل کو بزدلانہ فعل قرار دیا

نئی دہلی:وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کرنے کے بعد ہلاک کئے گئے فوج کے لیفٹیننٹ عمر فیاض وادی کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں لیفٹننٹ فیاض کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لیفٹیننٹ عمر فیاض کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔
لیفٹیننٹ فیاض وادی کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بنے رہیں گے۔وہ پیشہ سے ڈاکٹر اور ایک غیر معمولی کھلاڑی بھی تھے۔ ان کی قربانی وادی سے دہشت گردی کے خاتمے کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ فیاض 2 راجپوتانہ رائفل میں تعینات تھے اور رخصت لے کر ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے اپنے گاؤں کلگام آئے تھے۔ دہشت گردوں نے فوج کے اس غیر مسلح افسر کا اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: prime minister narendra modi to visit sri lanka tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply