وزیر اعظم نریندر مودی نے مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے کا دعویٰ کیا

نئی دہلی:معیشت سے وابستہ اعداد و شمار پر بڑھتی تشویش کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی نہ صرف پر زور وکالت کی بلکہ پالیسیوں کو ہدف تنقید بنانے والوں کو اپنے جدا انداز میں جواب بھی دیا۔
وگیان بھون میںانسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا(آئی سی ایس آئی) کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس سال کے پہلے سہ ماہی میں لڑھک کر5.7فیصد پر پہنچ جانے والی شرح نمو کو سدھارنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کیا ہے۔انہوں نے سابقہ حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے 6سالوں میں 8بار ایسے مواقع آئے جب شرح نمو 5.7یا اس سے بھی نیچے چلا گیا۔

icsi
icsi

انہوں نے جی ایس ٹی کے حوالے سےکہا کہ ضرورت پڑی تو وہ اس میں ترمیم کے لیے بھی تیار ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی بے تحاشہ اضافہ کا دعویٰ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے۔
لیکن یہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ کچھ عناصر ملک کے مفاد میں کام کر ہے ہیں یا کسی اور کا مفاد مقصود ہے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے کالے دھن کا لین دین کرنے سے پہلے 50بار سوچنا پڑتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister narendra modi to address golden jubilee celebrations of icsi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply