سبھاش چندر بوس کی فوج کے کرنل نظام الدین کی موت پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے قریبی ساتھی اور” آزاد ہند فوج“ کے ”کرنل“ نظام الدین کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے جو پیر کے روز 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ مجاہد آزادی کی قدمبوسی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ”سبھاش بابو کے قریبی ساتھی کرنل نظام الدین کو میرا خراج عقیدت۔ میں ان کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی وفات دکھ کی بات ہے۔“ ”ہم کرنل نظام الدین کے نظریات ان کے حوصلہ اور وطن پرستی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جس نے ہماری جدوجہد آزادی کو تقویت پہنچائی“۔ آزاد ہند فوج کے سپاہی نظام الدین جنہیں کرنل بھی کہا جاتا تھا پیر کے روز طویل علالت کے بعد اعظم گڑھ (یو پی) کے اپنے آبائی گاؤں ڈھکو ہ میں گذر گئے تھے۔
1901 میں پیدا ہوئے نظام الدین اس وقت بھی بوس کے ہمراہ تھے جب وہ ہٹلر سے ملاقات کرنے گئے تھے اور ان سے ہندوستان کی آزادی کے لئے مدد مانگی تھی۔ وہ جاپان ، ملیشیا اور سنگاپور سمیت مختلف ممالک کے دوروں میں نیتا جی سبھاش چند ر بوس کے ہمراہ رہے آزاد ہند فوج کے زندہ بچے ہوئے آخری سپاہیوں میں سے ایک تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister narendra modi condoles ina veteran nizamuddins death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply