وزیر اعظم مودی جی20-میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئے

ٹوکیو: وزیر اعظم نریندرمودی گروپ20(جی 20-) سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو پہنچ گئے۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے کے مطابق سربراہ کانفرنس کے دوران مسٹر مودی برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقہ (برکس) اور روس انڈیا چائنا پر مشتمل آرآئی سی لیڈروں کے کثیر ملکی غیر رسمی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں بشمول امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم عالمی اہمیت کے حامل بہت سے امور کو اجاگر کریں گے اور ہندوستان کا نظریہ پیش کریں گے۔ وزیر اعظم مودی چھٹی بار جی 20-اجلاس میں ، جو 28-29جون کو اوساکا میں منعقد ہو رہا ہے،شرکت کر ہے ہیں۔

جاپان میں وزیر اعظم دفتر سے جاری ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ شین زو آبے نے ٹوئیٹر کے توسط سے وزیر اعظم مودی کو خوش آمدید کہا اور جاپان اور ہندوستان کے درمیان نہایت مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نے جاپان کو نئے دور ”ریوا “(Reiwa)میں داخل ہونے پر مبارکباد دی اور مضبوط دو طرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

علاوہ ازیں جمعہ کو مودی، آبے اور ٹرمپ کے درمیان سہ طرفہ ملاقات و تبادلہ خیال ہو گا۔ واضح ہو کہ جی 20-میںہندوستان کے علاوہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، یو کے اورریاستہائے متحدہ امریکا ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister narendra modi arrives in japans osaka for the g20 summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.