وزیر اعظم مودی 3 تا 7ستمبر چین اور میانمارکے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی تین ستمبر سے سات ستمبر تک چین اور میانمار کا دورہ کریں گے۔ ڈوکلام تنازعہ کے حل کے ایک دن بعد آج یہاں وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کے برکس سربراہ کانفرنس کیلئے چین کے شیامین جانے کے پروگرام کا اعلان کیا۔
اس کے مطابق مسٹر مودی تین سے پانچ ستمبر تک چین کے فوجیان صوبہ کے شیامن میں رہیں گے اور نویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ صدر شی جن پنگ اور روسی صدر بلادیمیر پوتن سمیت کئی ممالک کے لیڈروں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister modi to visit china in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply