وزیر اعظم نریندر مودی اردن، فلسطین، یو اے ای اور عمان کے دورے پرروانہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی مسلم ملکوں کے چار روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ان کے اس غیر ملکی دورے کا آغاز اردن سے ہو رہا ہے۔ 9تا12فروری تک ہونے والے اس دورے میں وزیر اعظم فلسطین، متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور عمان جائیںگے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئیٹ کر کے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد خلیجی اور مغربی ایشیائی خطہ کے ممالک سے مراسم بڑھانے کے ساتھ ساتھ کثیر جہتی تعلقات کا اور مضبوط و گہرے کرنا ہے۔وزیر اعظم کے یو اے ای دورے کے دوران 12معاہدوں پر دستخط کیے جائیںگے۔
جن میں مالی و ہنرمندی کو فروغ دینے جیسے شعبے کے حوالے سے ہونے والے معاہدے بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم دوبئی میں چھٹی عالمی حکومتی چوٹی اجلاس میں بھی شرکت کریںگے جو10اور11فروری کو ہوگا۔
فلسطینی صدارتی دفتر کے مطابق دورہ فلسطین کے دوران جوکہ ایک تاریخی اور اہم دورہ ہے مسٹر مودی اور صدر محمود عباس خطہ کے سیاسی عمل میںتازہ ترین تغیرات کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister modi leaves for jordan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply