ایف آئی جی ورلڈ چیلنج کپ میںگولڈ میڈل جیتنے پر دیپاکرماکرکو وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کے مرسین میں کھیلے گئے ایف آئی جی آرٹسٹک ورلڈ چیلنج کپ کے والٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر جمناسٹ دیپا کرماکر کو مبارکباد دی۔

انہوں نے ٹوئیٹر پر کہا کہ طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستان کو دیپا کرماکر پر فخر ہے۔24سالہ دیپا جو 2016کے ریو اولمپکس کے والٹ مقابلوں میں چوتھے نمبر پر رہی تھیں ترکی میں طلائی تمغہ جینے کے لیے مجموعی اوسط 14.150پوائنٹس حاصل کر لیے۔یہ ورلڈ چیلنج کپ میں ان کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے بھی دیپا کی زبردست مدح سرائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ دیپا کر ماکر نے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ہندوستانی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کر کے ہند کا سر فخر سے اونچا کر نے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی لڑکیوں میں عالمی سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کے لیے ایک زبردست حوصلہ پیدا کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister modi congratulates dipa karmakar on gold medal feat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply